Saturday, January 23, 2021

Sultan Mehmood Chaudhry's Close Friend Arrested

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیریسٹر سلطان محمود چوہدری کے دوستوں کی گرفتاری اور سلطان محمود چوہدری کے فرار ہونے کی کہانی اس وقت سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا سبب بنا ہوا ہے۔



گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیریسٹر سلطان محمود چوہدری کے دوستوں کو مظفرآباد کے مقامی ہوٹل سے گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے


تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پی سی ہوٹل مظفرآباد میں چیف سیکرٹری سمیت دیگر سیکرٹریزکے ڈنر کے دوران بیریسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے دوستوں کے ہمراہ موجود تھے۔ جنہوں نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہوٹل میں توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ چیف سیکرٹری اور وہاں پر موجود دیگر سیکرٹریز کے ساتھ جھگڑا کیا۔ بیریسٹر سلطان محمود چوہدری کے دوست چوہدری مقبول اور دیگر دوستوں کوبے قابو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے ہوٹل میں پہنچ کر سلطان محمود چوہدری کے دوست چوہدری مقبول اور نشے میں دھت دیگر افراد کو گرفتار کر لیا۔

Sultan Mehmood Chauhdry


چوہدری مقبول کا میڈیکل کروانے کے بعد شراب پینے اور ہوٹل میں تھوڑ پھوڑ کرنے کے مقدمات درج کرتے ہوئے حوالات بند کر دیا ہے۔ہمارے زرائع کا کہنا ہے کہ بیریسٹر سلطان محمود چوہدری بھی شراب کے نشے میں دھت تھے مگر تحریک انصاف کی ساکھ بچانے کے لیئے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اورسلطان محمود کو ان کے دوستوں کے ساتھ گرفتارکرنے کے بجائے ہوٹل سے فرار کروا دیا گیا  سلطان محمود چوہدری تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور آمدہ انتخابات کے بعد آزادکشمیر کے متوقع وزیر اعظم کے طور پر بھی دیکھے جا رہے ہیں مگر بول ٹی وی پرسلطان محمود کے شراب کے نشے میں دھت ہونے کی خبر نشرہونے کے بعد تحریک انصاف آزاد کشمیر کے کارکنان بھی سلطان محمود چوہدری کے کردار سے ناخوش نظر آنے لگے ہیں جبکہ ابھی تک سلطان محمود چوہدری کی جانب سے ان خبروں پرکسی قسم کی وضاحت یا ان خبروں کی تردید نہیں کی گئی۔ اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سلطا ن محمود چوہددری پر کھل کر تنقید کر رہے ہیں۔اور سلطان محمود چوہدری کو ایک ایک شرابی اور بدکردار انسان کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔



Sultan Mehmood Chaudhry's Close Friend Arrested

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیریسٹر سلطان محمود چوہدری کے دوستوں کی گرفتاری اور سلطان محمود چوہدری کے فرار ہونے کی کہانی اس وقت سو...

Popular Posts